ٹریفک پولیس نے عیدالضحیٰ کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) پشاورٹریفک پولیس نے عیدالضحیٰ کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی،عید کے موقع پر شہر میں1139اہلکار تعینات ہونگے، ون ویلنگ اورشورشرابا کرنیوالے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تین ایمرجنسی سکواڈ کوہائی الرٹ کردیاگیاٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے چھٹیوں کے دوران پشاورشہر میں ٹریفک کی روانی برقرار کھنے اورمختلف مقامات پر عیدکے اجتماعات اورعوامی سروتفریح کے پرواگرمات میں پارکنگ کے انتظامات کے لئے ٹریفک پلان کوحتمی شکل دیدی گئی،پلان کے تحت شہر بھر میں عید کے پہلے روز142اہلکار،،عید کے دوسرے دن353اہلکار اورعید کے تیسرے دن644اہلکاروں کوتعینات کیاجائیگا،ان اہلکاروں کے سپروژن کے لئے ایس پی اورڈی ایس پی بھی تعینات ہونگے شہر بھر میں گیارہ مختلف مقامات پر سپیشل سکوارڈز موجود ہوں گے جو ون ویلنگ اورشورشرابا کرنیوالے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کروائی کریں گے،ٹریفک پولیس لائن میں تین ایمرجنسی سکواڈ کوہائی الرٹ رکھاگیا ہے جوکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے میں اہم کردار اداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :