پیک منصوبہ کی تکمیل سے خطے میں صنعتی انقلاب آئے گا ،تجارت کو فروغ ملے گا خطے کی پسماندگی خوشحالی میں بدل جائے گی‘آصف سعید منہیس

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء )ہماری نوجوان نسل کو ترقی اور کامیابی کی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے چین کی مختلف شعبہ زندگی میں ہونے والی تیز رفتار ترقی سے آگاہی حاصل کرنا ہو گی اور چینی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کا بھی مطالعہ کرنا ہو گا ۔یہ بات صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن ، یوتھ افےئر اینڈ سپورٹس آصف سعید منہیس نے چین کے قونصلر جنرل مسٹر ذائی یو بورن کی جانب سے گذشتہ رات چائنہ کا دورہ کرکے آنے والے یوتھ کے وفد کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہاکہ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے خاص کر سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جس سے نہ صرف میں ہزاروں افراد کو روزگارمل رہاہے بلکہ اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں صنعتی انقلاب آئے گا او رتجارت کو فروغ ملے گا اور اس خطے کی پسماندگی خوشحالی میں بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

آصف سعید منہیس نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین کا کردار مثالی ہے اور اس دوستی اور ترقی کے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ چین کی تیز رفتار ترقی سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کے لئے مختلف جامع اور مختصر پروگرام مرتب کئے گئے میں جن کے ذریعے دونوں ملکوں کے نوجوان ایک دوسرے کی زبان، ٹیکنالوجی، ثقافت او ردیگر شعبوں میں آگاہی حاصل کرسکیں۔بعدازاں چائنیزقونصل جنرل مسٹر ذائی یوبورن نے صوبائی وزیر یوتھ افیئرز کو سونیئر پیش کی۔