چینی ہوائی کمپنی نے مسافروں کو پاکستانی، ہندو اور سیاہ لوگوں‌کے علاقوں میں‌جانے سے خبردار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 14:08

چینی ہوائی کمپنی نے مسافروں کو پاکستانی، ہندو اور سیاہ لوگوں‌کے علاقوں ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء) : چینی ہوائی کمپنی ائیر چائنہ نے مسافروں کو پاکستانیوں ، ہندوؤں اور سیاہ فام لوگوں کی آبادی والے علاقوں میں جانے سے خبردار کر دیا۔ اس کے رد عمل میں برطانوی رکن پارلیمنٹ وریندرا شرما نے مبینہ طور پر نسل پرستی کو فروغ دینے اور لندن جانے والے سیاحوں کو اس قسم کی ہدایات دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ائیر لائن کے ”ونگز آف چائنہ“ نامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں سیاحوں کو ان کی قوم اور ان کے علاقوں سے متعلق حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں۔ میگزین میں تحریر کیا گیا کہ لندن سیاحت کے لیے ایک اچھی جگہ تو ہے لیکن ایسے علاقوں میں داخلہ ، جہاں پاکستانیوں ، ہندوؤں اور سیاہ فام باشندوں کا بسیرا ہے، قدرے احتیاط طلب ہے۔ میگزین نے مزید کہا کہ ہم اپنے سیاحوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے علاقوں میں رات کے وقت اکیلا جانے سے گریز کریں جبکہ خواتین بالخصوص کسی مرد کے ہمراہ ہی ایسی جگہ پر جائیں۔

(جاری ہے)

اس پر رد عمل دیتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتی کہ آج کے زمانے میں کوئی بھی میگزین ایسی واضح اور نسل پرست ہدایات جاری کر سکتا ہے۔ تاہم اس معاملے پر ائیر چائنہ یا چینی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آ سکا۔

متعلقہ عنوان :