فجیرہ: وزارتِ تعمیرات نے فجیرہ میں 30ملین درہم کی لاگت سے سڑک کی تیاری شروع کر دی

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:04

فجیرہ: وزارتِ تعمیرات نے فجیرہ میں 30ملین درہم کی لاگت سے سڑک کی تیاری ..

فجیرہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعمیرات نے متحدہ عرب امارات کو عمان سے ملانے کے لیے فجیرہ کے علاقے میں 30ملین درہم کی لاگت سے سڑک تیارکرنے کا عمل شروع کر دیاہے۔

(جاری ہے)

30ملین درہم کی لاگت سے تیار سڑک شیخ خلیفہ روڈ ،فجیرہ، کورنیش روڈ ، اور خاتم میرین سنٹر سے ہوتی ہوئی عمان کی طرف جائے گی۔سڑک تقریباََ4.4کلومیٹر لمبی ہوگی۔ دو رویہ سڑک کو مستقبل میں بڑھایا جا سکتاہے ۔ مختلف چوراہوں پر ٹریفک سگنل نصب کیئے جائیں گے۔اس منصوبے کا مقصد کورنیش روڈ 99کوشیخ خلیفہ روڈ سے منسلک کرنے ہے۔