پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا دن پرسوں منایا جائیگا

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا عالمی دن 10 ستمبرکو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے عوامی شعور اجاگرکرنا ہے اس سلسلہ ملک بھرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں ، مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا جس سے مختلف سیاسی،دینی،مذہبی،عوامی،سماجی،تنظیموں کے اہم رہنماودانشوراور علماء ومشائخ خطاب کریں گے اس موقع پر عوام کو خودکشی کے خلاف شعور فراہم کیا جائیگا نیز اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا پر بھی خصوصی پروگرامات نشر کئے جائیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال دس لاکھ لوگ خودکشی کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :