نوازشریف کو کرپشن اور پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا،رائیونڈ احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کرپشن اور پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا،رائیونڈ احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں،ٹی او آرز کمیٹی بے نتیجہ رہی،آگے بھی حکمران کرپشن کے خلاف کوئی قانون نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کرپشن اور پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا،ہم تحریک انصاف کے رائیونڈ احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔