دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بلوچ عوام ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا ایف سی بلوچستان کے ریکروٹس کی 59ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:57

لورلائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بلوچ عوام ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف سی بلوچستان کے ریکروٹس کی 59ویں پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری مہمان خصوصی تھے،بلوچستان سے 880بلوچ نوجوانوں سمیت 3450کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے،تربیت کرنے والوں میں لالک کان شہید کمپنی کو بہترین قرار دیا گیا اور کیڈٹ آصف جان کو بہترین کارکردگی ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بلوچ عوام ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :