راس الخیمہ:عید الاضحی پر جانوروں کی الائشییں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی: میونسیپیلٹی

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:47

راس الخیمہ:عید الاضحی پر جانوروں کی الائشییں پھیلانے والوں کے خلاف ..

راس الخیمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : راس الخیمہ میونسیپیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر متعین کی گئی جگہوں کے علاوہ کسی اور جگہ قربانی کرنے والوں اور جانوروں کی آلائشیں پھیلانے والوں پر 20,000درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میونسیپلیٹی حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 5000درہم سے لیکر 20,000درہم تک جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔

مذبحہ خانوں کے لیئے جانور ذبح کرنے کی فیس مقرر کر دی گئی ہے ۔ بکرے ، چھترے کی قربانی کرنے 15درہم ، چھوٹی گائے کو ذبح کر نے کے 60درہم جبکہ اونٹ کے 100درہم مقرر کیے ہیں۔مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔عید کے تین تک الفلیاء، پرانہ راس الخیمہ، اور شوائخ میں مذبح خانے عید کی نماز کے بعد سے لیکر رات دس بجے تک کھلے رہے گے۔