سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:42

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹاپ سیڈ نواک جاکووچ اور نمبر دوسیڈ اینجلک کربر نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنا لی کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ نواک جاکوچ کا مقابلہ نمبر نو سیڈ جووولفرڈ سونگا سے ہوا۔ سرب اسٹار نے پہلا سیٹ چھ تین اور دوسرا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔ جووولفرڈ سونگا تیسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہو کر میچ سے دستبردار ہو گئے۔ نواک جاکووچ نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔ وویمنز ایونٹ میں جرمنی کی اینجلک کربر نے اٹلی کی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :