کھانوں کی دلچسپ تصاویر لینے والا پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں‌مشہور ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 13:41

کھانوں کی دلچسپ تصاویر لینے والا پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں‌مشہور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء) : ٹیکنالوجی کے زمانے میں آج کی نوجوان نسل جو بھی کھائے جو بھی کرے اس کی ویڈیو یا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا ان کا واحد شیوہ بن چکا ہے لیکن ایک پاکستانی نوجوان ایسا بھی ہے جس نے کھانوں کی دلچسپ اور پُر کشش تصاویر کھینچ کر پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم زورین اقبال نامی یہ پاکستانی بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سفر میں رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زورین کو کھانے پینے کا بھی بہت شوق ہے، اسی لیے جب بھی زورین کہیں جا کر کچھ کھانے لگتا ہے تو اس کھانے کی ایک الگ انداز میں دلچسپ تصویر لینا نہیں بھُولتا۔

زورین کی تصاویر دیکھ کر تمام پاکستانیوں کی جہاں اشتہا کو مزید ہوا ملتی ہے وہیں پاکستانیوں سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی کھانے کی تصاویر کے معاملے میں زورین کی تخلیقی صلاحیت کو بھی سراہتے ہیں۔ زورین کی طرح ہی اپنے کھانے کی تصاویر لینے کی کوشش میں متعدد سوشل میڈیا صارفین اپنا ہی مذاق بھی بنوا بیٹھتے ہیں لیکن زورین جیسے تخلیقی صلاحیت کوئی نہیں پا سکا۔ زورین کی کھینچی گئی چند تصاویر آپ بھی دیکھئیے.

کھانے کی بہترین تصاویر لینے والا پاکستانی نوجوان ۔۔۔ زورین اقبال

متعلقہ عنوان :