پاکستان کا دورہ انگلینڈ، تین سیریز ہوئیں،ایک برابر، ایک انگلینڈ اور ایک پاکستان نے جیتی

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:41

پاکستان کا دورہ انگلینڈ، تین سیریز ہوئیں،ایک برابر، ایک انگلینڈ اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں دونوں ٹیموں میں تین سیریز ہوئیں۔ ٹیسٹ سیریز دو دو سے برابر رہی۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز انگلینڈ نے چار ایک سے اپنے نام کی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کے واحد میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے اس دورے میں سرفراز احمد کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل رہا۔ انہوں نے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ سکور کئے۔ ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کا جیت میں اہم کردار رہا جبکہ ٹی ٹونٹی میں بطور کپتان وہ پہلے ہی میچ اور سیریز کو جیتنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :