پاکستان نے پاور پلے میں زیادہ سکور کرنے کا اپنا ریکارڈ بھی توڑ دیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:40

پاکستان نے پاور پلے میں زیادہ سکور کرنے کا اپنا ریکارڈ بھی توڑ دیا

اولڈ ٹریفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں جہاں کئی اور ریکارڈ ٹوٹے وہیں پاکستان نے پاور پلے میں ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں اپنا سب سے زیادہ سکور بھی بنا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پاور پلے کے چھ اوورز میں بغیر وکٹ کھوئے 73رنز بنائے۔ اس سے پہلے پاکستان کا پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ سکور 72رنز تھا جو اس نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں کو بڑا سکور کرنے سے روکنے کے بعد انگلش باولرز کی بھر پور دھلائی کی اور میچ کو آسانی سے اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :