بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:39

بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں اپنی اہمیت جتلانے کیلئے دھمکی دی ہے اور اگر اسے دولت کے بل پر حسب منشا مقام نہیں دیا گیا تو چیمپئنز ٹرافی 2017 کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شرکے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بورڈ آئی سی سی کی فنانس، کامرس اور چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا رکن نہیں، یہ بات ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔بگ تھری اصلاحات ختم کیے جانے کے بعد ہمیں حیثیت کے مطابق اہمیت نہیں دی جارہی، آئی سی سی کو چاہیے کہ برتاؤ میں بہتری لائے ورنہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا میں اپنا وقار برقرار رکھنے اور مفادات کے تحفظ کیلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :