پنجاب اسمبلی ہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان اور غیرت کے نام پر قتل سے متعلق دو قراردادیں جمع

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان اور غیرت کے نام پر قتل سے متعلق دو قراردادیں سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہیں۔

(جاری ہے)

سبطین خان کی ہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان کے حوالے سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں پنجاب حکومت سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے جبکہ غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے جمع کرائی گئی قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سالوں میں غیرت کے نام پر1850افراد کو قتل کیا گیا ہے حکومت اس حوالے سے یا کررہی ہے۔