Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس

عمران خان کی قومی اسمبلی آمد سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان چھوڑ کر چلے گئے ، پرویز ملک نے سیٹ سنبھال لی

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قومی اسمبلی آمد سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں معمول کی کارروائی جاری تھی۔

(جاری ہے)

اسی دوران عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاوں گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سے پوچھوں گا کہ کس مجبوری کے تحت نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا اور میرے خلاف ریفرنس کیوں بھیجا۔میڈ یا سے گفتگو کے بعد جب عمران خان قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان پہنچے تو اس سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان سے چلے گئے۔اب پرویز ملک کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ہوئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات