حیدر عباس رضوی طویل عرصے کے بعد متحدہ کے حق میں بول پڑے

فاروق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:35

حیدر عباس رضوی طویل عرصے کے بعد متحدہ کے حق میں بول پڑے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) حیدر عباس رضوی طویل عرصے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق میں بول پڑے اور فاروق ستار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار وسیم احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کی عوام حلقہ پی ایس 127 ملیر کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ دے کر تاریخی کامیابی دلوائیں ۔ واضح رہے کہ حیدر عباس رضوی طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں اور 22 اگست کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ حیدر عباس رضوی نے فاروق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :