Live Updates

(ن) کی قیادت نے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں ‘کارکنوں کو پی ٹی آئی کے کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے سختی سے روکدیا

رہنما اپنا کردار ادا کریں، پارٹی قیادت کے احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ بھی دیدیا گیا ‘ ذرائع

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:22

(ن) کی قیادت نے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں ‘کارکنوں کو پی ٹی آئی کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں او رخصوصاً کارکنوں کو پی ٹی آئی کے کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے سختی سے روک دیا ، احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ بھی دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے 24مارچ کو رائیونڈ کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں خصوصاً کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور انہوں نے عزم کیا ہے کہ قیادت کے گھر کی حفاظت کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے ۔

تاہم (ن) لیگ کی قیادت نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام مرکزی وصوبائی رہنماؤں او رخصوصاً کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے گریز کریں ۔ رہنماؤں کہا گیا ہے کہ وہ کارکنوں سے رابطے میں رہیں اورانہیں ایسے کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کے لئے اپنا کردار اداکریں ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے واضح کہا ہے کہ احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :