سابق بھارتی مسلمان ہاکی کوچ معمولی کام پر مجبور ہوگئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:17

سابق بھارتی مسلمان ہاکی کوچ معمولی کام پر مجبور ہوگئے

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2016ء ) بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے تاہم اب مسلمان کھلاڑی بھی اس کی زد میں آنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی ہاکی کوچ محمد عمران دال روٹی کا انتظام کرنے اور اپنی بیٹی کے شادی کی تیاری کیلئے اترپردیش کے گورکھ پور ڈسٹرکٹ میں ٹریک سوٹ اور ٹی شرٹس بیچنے پر مجبور ہوگئے ، محمد عمران اس سے قبل ایک ادارے میں ملازمت کرتے تھے جو حکومت نے بند کردیا جس کے بعد انہیں محض ایک ہزار روپے پنشن مل رہی تھی ۔ محمد عمران نے بھارت کیلئے 5 انٹرنیشنل اور 50 سے زائد نیشنل کھلاڑی تیار کئے تھے۔