ون ڈے میں شکست کے بعد ٹی ٹونٹی جیت کر ٹور کا اختتام بہترین انداز میں کرنا چاہتے تھے، وہاب ریاض

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:52

ون ڈے میں شکست کے بعد ٹی ٹونٹی جیت کر ٹور کا اختتام بہترین انداز میں ..

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) واحد ٹی 20میں 18 رنز دے کر انگلینڈ کے 3 کھلاڑی شکار کرنے وا لے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ زیادہ وکٹیں گرا کر انگلینڈ کو پریشر میں رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکٹ بہت سلو تھی جس کی وجہ سے ہمیں سلو گیندیں بھی کرنا پڑیں انگلینڈ کیخلاف و ن ڈے میں شکست کے بعد واحد ٹی 20ہر صورت جیت کر ٹور کا اختتام بہترین انداز میں کرنا چاہتے تھے اور اس میں ہم سرخرو بھی ہوئے اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں ۔

متعلقہ عنوان :