ریو پیرالمپکس کا رنگا رنگ افتتاح ہوگیا

دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی ویژن سکرینوں پر دیکھا

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:51

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) ریو پیرالمپکس کا برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک رنگ تقریب سے آغاز ہوا جو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی ویڑن سکرینوں پر دیکھا۔پیرالمپکس کے شروع ہونے سے قبل کھیلوں کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں ٹکٹوں کی غیر حوصلہ افزا فروخت، فنڈنگ کا بحران اور روس کے کھلاڑیوں پر پابندی تنازعے کا شکار رہے۔

میراکانا سٹیڈیم پر رہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین ساڑھے چار ہزار کھلاڑیوں کی پریڈ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی 160 ٹیمیں جن میں 4300 کھلاڑی شامل ہیں نے اپنے اپنے ملک پر پرچم اٹھائے میراکانا سٹیڈیم میں ہونے والی پریڈ میں حصہ لیا۔برطانیہ کے کھلاڑی پیرسن نے گذشتہ چار پیرالمپکس کھیلوں میں 12 میڈل حاصل کیے ہیں جن میں دو طلائی تمغے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے لیے 50 ہزار ٹکٹ فروخت کے لیے دستیباب کیے گئے جن میں سے منتظمین کے مطابق اب صرف ایک ہزار ٹکٹ بچے ہیں۔افتتاحی تقریب تین گھنٹے جاری رہی جس میں موسیقار، گلوکار، رقاص اور دیگر فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب میں دو ہزار کے قریب رضا کاروں نے بھی حصہ لیا۔امریکی سنو بورڈر پیرالمپکس میں تمغے حاصل کرنے والی ایمی پرڈی نے سامبا رقص پیش کیا۔ان کھیلوں کے انعقاد اور انتظام کے حوالے سے سب سے بڑی تشویش رقم کی کمی ہے۔ برازیل کی معیشت مشکلات کا شکار ہے اور ان کھیلوں کے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو پیسے کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :