شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا فیصلہ ترک کردیا ، زلمی فاوٴنڈیشن کا صدر بنانے کا فیصلہ

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:50

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا فیصلہ ترک کردیا ، زلمی فاوٴنڈیشن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) شاہد آفریدی پشاور زلمے نہیں چھوڑیں گے ، تمام معاملات طے پا گئے ، دوسرے ایڈیشن میں اسی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں ہونگے آفریدی کو پشاور زلمی فاوٴنڈیشن کا صدر بنایا جا رہا ہے جبکہ پہلی بار باقاعدہ معاوضہ طے کرتے ہوئے تحریری معاہدہ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے رواں برس پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی،اسی دوران ان کے ٹیم اونر سے اختلافات ہوگئے،انھوں نے بددل ہو کر فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا مگر بعض ”بڑوں“ نے اس اقدام سے باز رکھا، ذرائع نے بتایا کہ آفریدی کے ایک دوسری ٹیم سے معاملات تقریباً طے بھی ہو چکے تھے جو انھیں ”کنگز“ کی طرح رکھنے کو تیار تھی، مگر پھر گذشتہ دنوں پشاور زلمی کے اونر سے فیصلہ کن ملاقات ہوئی جس میں گلے شکوے دور کر لیے گئے، آفریدی کو اب پشاور زلمی فاوٴنڈیشن کا صدر بنایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں اس کے تمام معاملات وہی دیکھیں گے۔