ابو ظہبی: گاڑیوں سے غیر قانونی کرتب دکھانے والے متعدد نوجوان گرفتار

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:42

ابو ظہبی: گاڑیوں سے غیر قانونی کرتب دکھانے والے متعدد نوجوان گرفتار

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : ابو ظہبی پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام نے العین کے علاقے میں متعدد نوجوانوں کوگاڑیوں سے غیر قانونی کرتب دکھانے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے نوجوان کرتب دکھانے کے چکر میں اپنے سمیت دوسرے افراد کی جانوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر مین رو ڈ ٹریفک کرنل احمد عبداللہ السحی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے۔

کرنل احمد کا مزید کہنا تھا کہ امارات میں ایسی کسی بھی سرگرمی کی کوئی اجازت نہیں ہے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ کرنل احمد نے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔کسی بھی ایسی سرگرمی کو روکیں ورنہ حادثے کی صورت میں ساری عمر کی پریشانی ہو سکتی ہے ۔