کرن الیاس سپیشل چلڈرن کوچنگ کورس کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:38

کرن الیاس سپیشل چلڈرن کوچنگ کورس کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) فٹ بال کوچ کرن الیاس اسپیشل چلڈرن کوچنگ کورس لیول ٹو کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اس سے قبل وہ اے لائسنس فٹ بال کورس کرنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔لاہور کی کرن الیاس فٹ بال کی اے لائسنس یافتہ کوچ ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوچ ہیں۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے اسپیشل چلڈرن کوچنگ کورس لیول ٹو بھی کرلیا ہے۔کرن الیاس نے فیفا فٹ بال فار ہوپ کا یہ کورس سنگاپور سے پاس کیا۔ کرن الیاس کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کے لئے کام کر کے خاص سکون ملتا ہے۔اس کورس کی مدد سے جدید انداز سے خصوصی بچوں کی کوچنگ کر سکوں گی۔ کرن الیاس خصوصی بچوں کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لے چکی ہیں۔