پشاور، دارمنگی میں پولیس موبائل پر بم حملہ ،7اہلکار زخمی

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:37

پشاور، دارمنگی میں پولیس موبائل پر بم حملہ ،7اہلکار زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ریپڈ رسپانس فورس کے 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ ،پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا جبکہ دھماکے کے مقام پر ایک اور بم کی موجودگی پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے وارسک روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت بند کرکے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک پر اسپیڈ بریکر میں چھپایا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔