ٹھٹھہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ٹارگٹ کلرسجاد کھتری ہلاک،دوملزمان فرار

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:33

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) ٹھٹھہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وارکاٹارگٹ کلرسجاد کھتری ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرا ر ہوگئے۔ پولیس کیمطابق مکلی غلام اللہ روڈ پرمسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو وٴں نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی۔ جوابی فائر نگ میں ایک ڈاکو ماراگیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ پولیس کاکہناہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد کھتری کے نام سے ہوئی جس کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجوگروپ سے تھا۔ سجاد کھتری متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس پر 5لاکھ رو پے انعام بھی مقررتھا۔

متعلقہ عنوان :