پشاور، و رسک روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، آٹھ پولیس اہلکار شدید زخمی

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) و رسک روڈ پر درمنگی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ جمعرات کو و رسک روڈ پر درمنگی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ درمنگی بم دھماکے میں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکہ سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بم دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔