کراچی ،پی ایس 127 میں ضمنی انتخابات ،فائرنگ سے دوافراد زخمی، صورتحال کشیدہ ہوگئی

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں پی ایس 127کے ضمنی انتخاب کے دوران ملیرکھوکھرا پارمیں سیاسی جماعت کے کیمپ کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد پولنگ اسٹیشن 18اور19کے باہر کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

جعفرطیارغازی چوک پرایم کیو ایم کاالیکشن کیمپ اکھاڑدیا گیا۔ایم کیو ایم کا الزام ہے کہ اس کا الیکشن کیمپ مخالفین نے اکھاڑا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 ملیر میں میں تمام 134 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 116 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔ پی ایس 127 سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابقہ رکن اشفاق منگی 18 اپریل کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد مستعفیٰ ہوگئے تھے۔ شہری اور دیہی علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں ملیر کھوکھراپار، جعفر طیار، بروہی گوٹھ، سچل گوٹھ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ 2002 میں پیپلز پارٹی کے عبد اللہ مراد بلوچ یہاں سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔2004 میں عبد اللہ مراد بلوچ کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی یہ نشست دوبارہ نہ جیت سکی جبکہ ایم کیو ایم 3 بار یہ نشست جیت چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :