Live Updates

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کا رائے ونڈ میں دھرنا روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کا رائے ونڈ میں دھرنا روکنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ، عدالت نے وفاقی حکومت اور عمران خان کو 15 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل فاروق ستار کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اپنے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

عمران خان نے چوبیس ستمبر کو رائے ونڈ میں دھرنا دینے سے سیاسی جماعتوں میں تصادم کا خطرہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھرنا دینے سے روکا جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور عمران خان کو 15 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات