برطانوی کپتان این مورگن اپنی ٹیم پر برس پڑے

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:09

برطانوی کپتان این مورگن اپنی ٹیم پر برس پڑے

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2016ء )پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ ہارنے کے بعد کپتان این مورگن اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں مورگن کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر ہمیں کم سے کم 185رنز درکار تھے تاہم بلے بازوں کو کھیلتے دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ وہی ٹیم ہے جس نے 444رنز بنائے تھے،یہ میری غلطی تھی کہ میں نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

میچ سے پہلے گالف کھیلنا اور سیر سپاٹے کرنا اس شکست کی ذمہ دار نہیں ٹہرائی جاسکتیں،پاکستان نے ہمیں آج ہر شعبے میں چاروں شانے چت کردیا ۔