Live Updates

رائیونڈمیں ممکنہ دھرناروکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت ،عمران خان کو 15 ستمبرکیلئے نوٹسزجاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:52

رائیونڈمیں ممکنہ دھرناروکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت ،عمران ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے رائیونڈمیں ممکنہ دھرنے کو روکنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 15 ستمبرکیلئے نوٹسزجاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری عاطف ستار کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے موقف اپنایا کہ عمران خان نے 24ستمبر کو رائیونڈ میں دھرنادینے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ آئین کے تحت وفاقی حکومت افرا تفری اور انتشار کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی پابند ہے لیکن وفاقی حکومت بھی مقابلے میں آکرجوابی حملے کررہی ہے جس سے انتشار پھیل رہا ہے۔ اگر عمران خان نے 24ستمبر کو رائیونڈ میں دھرنا دیا تو اس سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم کا خدشہ ہے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت ممکنہ دھرنا روکنے کے لئے احکامات جاری کرے ۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور عمران خان کو 15ستمبر کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :