جدہ:سعودی اوجر کمپنی نے مدینہ منورہ ائیر پورٹ کے 50 فیصد انتظامی امور بیچنے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:31

جدہ:سعودی اوجر کمپنی نے مدینہ منورہ ائیر پورٹ کے 50 فیصد انتظامی امور ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنی سعودی اوجر نے معاشی مسائل کے باعث مدینہ منورہ کے 50فیصد انتظامی امور اور حسس فروخت کرنے کا عندیہ دے دیاہے ۔ سعودی اوجر انتظامیہ گزشتہ کچھ دنوں سے ترکی کی کمپنی طیبہ ائیر پورٹ ڈیویلپمنٹ(TAV) کے ساتھ مذکرات کر رہی ہے ۔ سعودی اوجر کمپنی طیبہ ڈیویلپمنٹ کو33.3فیصد شئیرز بیچنے پر بات چیت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ الراجی ہولڈنگ گروپ کو 16.7فیصد شئیرز بیچنے کے لیئے مذاکرات جاری ہیں۔مدینہ ائیر پورٹ نے 2015میں 157ملین ڈالر کمائے ۔مدینہ ائیر پورٹ کاانتظام اس وقت تین کمپنیاں چلا رہی ہیں۔ ڈپٹی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے اخبار نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال کی شروعات میں سعودی اوجر کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ جس کی اصل وجہ کمپنی کے ذمے واجب الادا قرضے ہیں۔ ہم نے بہت سارے قرضے جمع کروائے ہیں۔لیکن کمپنی کے ذمے اندرون ملک اور بیرون ملک خطیر رقم قرضوں کی مد میں دینی ہے ۔