لبرٹی میڈیا نے فارمولا ون خرید لی

جمعرات 8 ستمبر 2016 10:55

لبرٹی میڈیا نے فارمولا ون خرید لی

واشنگٹن ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) امریکاکی معروف میڈیا کمپنی ’لبرٹی میڈیا‘ نے تصدیق کی ہے کہ وہ کار ریسنگ بزنس فارمولا ون کو چار ارب 40 کروڑ ڈالر کی قیمت میں خرید رہی ہے۔اس اعلان کے ساتھ ہی کمپنی کی ملکیت سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سودے کے بعد بھی برنی ایکسلسٹون ہی فارمولا ون کے چیف اگزیکیٹیو کے عہدے پر رہیں گے جبکہ ’ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فاکس‘ کے نائب چیئرمین چیز کیری اس کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

لبرٹی میڈیا اٹلانٹا بریوز میجر لیگ فٹبال کلب سمیت کئی کھیل اور تفریحی تجارتی کمپنیوں میں شراکت دار ہے۔لبرٹی کمپنی کے مالک ارب پتی جان میلون ہیں۔ یہ کمپنی ابتدا میں عالمی سطح کی نمبر ون موٹر کار ریسنگ کمپنی کے کچھ حصے کی ہی ملکیت حاصل کر رہی ہے اور اگر ریگولیٹرز نے معاہدے کو منظور کر لیا تو پوری ملیکت کا منصوبہ مستقبل میں طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لبرٹی میڈیا کے چیف اگزیکیٹیو گریگ میفی نے کہا کہ فارمولا ون کا حصہ بننے پر وہ کافی پر جوش ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمارے خیال سے میڈیا اور کھیل سے متعلق ہمارے طویل تجربات اور نکتہ نظر فارمولا ون کے تحفظ کے لیے بہتر ہی ہوگا اور اس سے کھیل کے مداحوں، ٹیم اور ہمارے شراکت داروں سبھی کو فائدہ پہنچے گا۔چیف اگزیکیٹیو برنی اکسسلسٹون نے کہا کہ میں لبرٹی میڈیا اور چیز کیری کا فارمولا ون میں خیرمقدم کرنا چاہوں گا اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تئیں پر امید ہیں۔لبرٹی میڈیا فارمولا ون کا اپنا حصہ نجی اکویٹی کمپنی سی وی سی کیپٹل سے خرید رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :