فیصل واڈا کی شخصی ضمانت منظور ، جلد رہائی متوقع

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 ستمبر 2016 07:25

فیصل واڈا کی شخصی ضمانت منظور ، جلد رہائی متوقع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2016ء) کراچی میں تحریک انصاف کےرہنما فیصل واوڈا کی شخصی ضمانت منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد ان کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق شخصی ضمانت فیصل ووڈا کے ملازم نے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو حراست میں لے لیا گیا تھا جہاں ان پر شارع فیصل پر مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام اور لوگوں کو پریشانی کا الزام تھا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی قیادت میں پولیس نے فیصل واوڈا کو حراست میں لیا تھا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی تھی ۔ گرفتاری کے بعد فیصل واوڈا کوایئرپورٹ تھانے منتقل کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :