کامیابی کیلئے حکمت عملی پر بہتر انداز میں عمل کیا، سرفراز

میچ میں کم ازکم185رنز اسکور کرنے چاہیے تھے، برطانوی کپتان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 ستمبر 2016 07:22

کامیابی کیلئے حکمت عملی پر بہتر انداز میں عمل کیا، سرفراز

اولڈ ٹریفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2016ء)ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ میچ میں کامیابی حکمت عمل پر بہتر انداز میں عمل کرنے کا نتیجہ ہے جبکہ ناکامی پر انگلش کپتان کہتے ہیں کہ یقین نہیں آتاکہ یہ وہ ہی ٹیم ہے جس نے444 رنز بنائےتھے۔

(جاری ہے)

مانچسٹر میں انگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ممکنہ طور پر ون ڈے ٹیم کے بننے والے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شارٹ پچ اور سلو گیندوں کی حکمت عملی نے میچ جیتنے میں مدد فراہم کی ۔

ناکامیوں کے بعد جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند کردیے ہیں۔ انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ میچ میں کم ازکم185رنز اسکور کرنے چاہیے تھے۔ ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ سے بہتر کھیلا