سابق انگلش فاسٹ باولر کین ہگز 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جگر کے کینسر میں مبتلا تھے

انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ساتھ لنکا شائر اور لیسسٹر شائر کی جانب سے بھی کھیلتے رہے،15ٹیسٹ کھیلے 71وکٹیں حاصل کیں

بدھ 7 ستمبر 2016 22:43

سابق انگلش فاسٹ باولر کین ہگز 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جگر کے ..

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء ) انگلینڈ کے سابق فاسٹ باولر کین ہگز 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔کین ہگز انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ساتھ لنکا شائر اور لیسسٹر شائر کی جانب سے بھی کھیلتے رہے۔ کین ہگز نے انگلینڈ کی جانب سے صرف 15ٹیسٹ کھیلے اور ان میں شاندار باولنگ کرتے ہوئے 71وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

لنکا شائر کی جانب سے انہوں نے 1000سے زائد اور لیسسٹر شائر کی جانب سے ایک سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ان کو مخالف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو آوٹ کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ان کی سب سے زیادہ شاندار سیریز 1966میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 24وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ان کی وفات پر لیسسٹر شائر اور لنکا شائر کے حکام نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :