دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے جانے پر محمد عرفان انتظامیہ سے ناخوش

ان فٹ نہیں پٹھوں میں معمولی کچھاؤ ہے ، ڈاکٹرز کہیں تو فٹنس ٹیسٹ دینے کو تیار ہوں :فاسٹ باؤلر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 ستمبر 2016 19:12

دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے جانے پر محمد عرفان انتظامیہ سے ناخوش

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء ) دورہ انگلینڈ میں ان فٹ ہونے والے محمد عرفان ٹیم انتظامیہ سے ناخوش ہیں۔ محمد عرفان کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ان فٹ ہونے پر محض پانچ اوورز کے بعد ہی وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد عرفان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ وہ ان فٹ نہیں بلکہ ان کے پٹھوں میں معمولی سا کھچاؤ تھا جو جلد دور ہوگیا تھا اور وہ مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتے تھے مگر انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔ اب بھی بہترین پرفارمنس دے سکتا ہوں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے