انڈر۔17فٹسال کپ ،پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 31گولز سے عبرت ناک شکست

بدھ 7 ستمبر 2016 19:09

انڈر۔17فٹسال کپ ،پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 31گولز سے عبرت ناک شکست

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے ، حکومت کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باوجود فٹسال فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ میں انڈر۔17فٹسال کپ میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا جبکہ پہلے میچ میں فٹسال ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 31گولز کی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں منعقد انڈر۔

17فٹسال کپ میں شرکت کیلئے فٹسال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی مانگا تھا تاہم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت اور پاکستان کا پرچم لہرانے کیلئے حکومت کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باوجود فٹسال فیڈریشن نے ہٹ دھڑمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا اور پہلے میچ میں انڈر۔

(جاری ہے)

17ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں تیرہ گولز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے دوران پاکستانی فلیگ لہرانے والے کھلاڑی حریف ٹیم کیخلاف گول کرنا تو دور میچ کے دوران متعدد بار گرتے رہے جبکہ انڈر۔

17فٹسال ٹیم میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کا صاحبزادہ معیذ گنجیرا بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ انڈر۔17فٹ سال ٹیم کو حکومتی این او سی نہ ہونے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے بھی روکا گیا تھا لیکن اہم عہدے پر فائز با اثر شخصیت کی مداخلت پر انڈر۔17فٹسال ٹیم کو اسلام آباد سے اسکا ٹ لینڈ کی روانگی کا پروانہ دیا گیا ۔