مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے، بھارتی فورسزکی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے-اسلام آباد اور بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید -مقبوضہ وادی میں 61ویں روز بھی کرفیو‘91کشمیری جانیں گنواچکے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 16:08

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے، بھارتی فورسزکی مظاہرین پر اندھا ..

سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے، بھارتی فورسزکی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے 60 کشمیری زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں 61 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ بھارتی فورسز نے پلواما،کلگام اور کپواڑہ میں فائرنگ کرکے درجنوںنہتے کشمیر یوں کو زخمی کردیا۔

مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔کشمیر ی میڈیا کے مطابق قابض فورسز نے پلواما میں بھارت مخالف ریلی کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا،جس میں درجنوں کشمیری زخمی ہو ئے۔ قابض بھارتی فوج نے دو مزید کشمیری طالبعلم کو شہید کردیا ہے جس سے شہدا کی تعداد 91 تک جا پہنچی ، حریت رہنماوں نے مشترکہ احتجاج کی کال 16ستمبر تک بڑھا دی۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔ اسلام آباد اور بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو مزید کشمیری شہید ہوگئے۔8 جولائی سے اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 91 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ کے دوران 11 ہزار کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے 61 ویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ سری نگر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ جبکہ راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے۔ تاہم آزادی کے متوالے کشمیری کرفیو کے باوجود بھارت مخالف ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں۔ ادھر حریت قیادت نے مشترکہ احتجاج کی کال میں 16 ستمبرتک توسیع کردی ہے۔