محمد عرفان انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی ان فٹ قرار دیئے جانے پر ناراض ہوگئے

بدھ 7 ستمبر 2016 16:07

محمد عرفان انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی ان فٹ قرار دیئے جانے پر ناراض ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی ان فٹ قرار دیئے جانے پر ناراض ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دراز قد فاسٹ باؤلر کو محمد حفیظ کی جگہ انگلینڈ بھیجا گیا تھا جہاں انہوں نے چوتھے ون ڈ ے میں 5اوورز میں 2آؤٹ کیے لیکن اس کے بعد زخمی ہوکر مزید اوورز نہ کرسکے اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں وطن واپس بھجوادیا۔32سالہ عرفان نے پی سی بی حکا م سے فٹنس ٹیسٹ لینے کی درخواست کرکے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی۔