ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی اور اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 7 ستمبر 2016 16:00

لاہور۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی اور اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرشوکت ورک کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،یہ درخواست ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی ساتھی شوکت ورک کو نامعلوم افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ شہری کی بیوی عائشہ ورک کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر اسکی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شوکت ورک کی فوری بازیابی کے احکامات صادر کرے۔