پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو اظہرعلی کے استعفیٰ کا انتظار

ون ڈے کپتان نے ازخود استعفیٰ نہ دیا تو ان سے استعفیٰ لے لیا جائے گا،پی سی بی ذرائع

بدھ 7 ستمبر 2016 15:17

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو اظہرعلی کے استعفیٰ کا انتظار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے پر متفق ہوچکے ہیں مگر انہوں نے ان کی ساکھ متاثر ہونے سے بچانے کیلئے فیصلہ ان پر چھوڑ دیا ہے اور اب ان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ناقص کپتانی پر اظہر علی سے قیادت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کیلئے بورڈ اظہر علی کو چند دن کا موقع دے گا جس کا مقصد یہ ہے کہ اظہر علی از خود کپتانی چھوڑ دیں۔

پی سی بی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اگلے چند روز کے دوران اظہرعلی نے خود قیادت کا عہدہ نہ چھوڑا تو پی سی بی انہیں استعفی دینے کیلئے کہنے میں بھی دیر نہیں کرے گا۔