کرغزستان میں ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ہو گیا

بدھ 7 ستمبر 2016 15:14

کرغزستان میں ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ہو گیا

بشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) اولمپکس گیمز کے اختتام کے بعد خانہ بدوشوں نے اپنا میلہ سجا لیا۔ کرغزستان میں ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ہو گیا۔ میلے کے دوران دنیا بھر کے خانہ بدوش کھلاڑی اپنا ہنر دکھائیں گے۔اولمپکس گیمز رہے ایک طرف خانہ بدوشوں نے اپنا میلہ سجا لیا۔ کرغزستان میں ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ فنکاروں نے نا قابل یقین کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو ششدر کر دیا۔ میلے میں چالیس ممالک کے خانہ بدوش کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو پولو، بزکشی، تیر اندازی، شکار اور دوسرے قدیم کھیلوں میں اپنا ہنر دکھائیں گے۔ کرغزستان کی پہاڑی وادی میں ایک خیمہ بستی آباد ہو گئی ہے جہاں وسطی ایشیائی ثقافت کے تمام رنگ بکھر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :