سرفرازاحمد پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتویں کپتان

بدھ 7 ستمبر 2016 15:14

سرفرازاحمد پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتویں کپتان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹ کیپر سرفراز احمد پہلی بار گرین شرٹس کی کمان سنبھالی۔سرفراز احمد پاکستان کے7ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 43 میچوں میں گرین شرٹس کی قیادت شاہد آفریدی نے کی۔ان کی کمان میں 19 فتوحات اور 23 ناکامیاں بھی پاکستان ٹیم کا ریکارڈ ہیں۔

محمد حفیظ کی قیادت میں 29میچوں میں پاکستان کو17 میں فتح اور11 میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک میچ ٹائی ہوا۔شعیب ملک نے17 ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے, 12 جیتے اور 4ہاریجبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کو 8میچوں میں سے 6 میں فتوحات اور 2 مین ناکامیاں نصیب ہوئیں۔یونس خان نے بھی 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی قیادت کی۔ 5 جیتے اور3ہارے، یونس خان کی کپتانی میں پاکستان 2009 ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنا۔ اس طرح یونس خان ،عمران خان کی طرح پاکستان کے عالمی چیمپئن کپتان ہیں۔ انضمام الحق کی کپتانی میں پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :