آف سپنر سعید اجمل کا پرانا جادو واپس آنے لگا

بدھ 7 ستمبر 2016 14:55

آف سپنر سعید اجمل کا پرانا جادو واپس آنے لگا

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل کا پرانا جادو واپس آنے لگا ۔ 38سالہ آف سپنر نیشنل ٹی ٹونٹی میں کراچی بلیوز کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں انہوں نے 5میچز میں 118رنز دیکر10.73کی اوسط سے 11وکٹیں حاصل کرلی ہیں اور اس دوران ان کا فی اوور رن ریٹ 5.90رہا۔

(جاری ہے)

اجمل اب تک 179ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 251وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔