پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہونیوالے کرس گیل سیر سپاٹے کرنے لگے

بدھ 7 ستمبر 2016 14:44

پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہونیوالے کرس گیل سیر سپاٹے کرنے لگے

چنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 ستمبر۔2016ء )پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے جارح مزاج ویسٹ انڈین سٹار بلے باز کرس گیل نے مصروف رہنے کے دیگر راستے اپنا لئے ۔

(جاری ہے)

36سالہ اوپنر ان دنوں بھارت میں مختلف تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ، گزشتہ روز انہوں نے تامل ناڈو پریمئیر لیگ کی پروموشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں ساتھی کھلاڑی ڈووین براوو کے ہمراہ شرکت کی ،اس موقع پر گیل نے بچوں کیساتھ ڈانس کیا اور چیمپئن گانا بھی گایا جبکہ براوو نے مداح خواتین کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کیا ۔