ورلڈ ویمنز بیس بال کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا راؤنڈ میچ کل کھیلے گی

بدھ 7 ستمبر 2016 14:28

سیئول ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) پاکستان کی ٹیم ورلڈ ویمنز بیس بال کپ میں اپنا دوسرا راؤنڈ میچ جمعرات کو کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم کو ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش ہو گا ۔ پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ویمنز بیس بال کپ کا دوسرا مرحلہ سپر راؤنڈ اور کنسولیشن راؤنڈ پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے کی فاتح ٹیمیں سپر راؤنڈ جبکہ شکست خوردہ ٹیمیں کنسولیشن راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، اس راؤنڈ میں ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ کنسولیشن راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 9 سمتبر کو بھارت، چوتھا میچ 10 ستمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :