Live Updates

تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 13:35

تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے کریں گے اوراس ضمن میں انہیں چوبیس ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے لئے بھی تحریک انصاف آج آرگنائزنگ کمیٹی قائم کرنے جارہی ہے جس کی سربراہی پارٹی رہنما اعجاز چوہدری کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ تین ستمبر کے مارچ میں اعجاز چوہدری کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ تیاریوں کے لئے دیگر کمیٹیاں بھی جلد بنادی جائیں گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا ہم سب نے ملکر نواز شریف سے جواب مانگنا ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر نے میرا ریفرنس بھیج دیا اور نواز شریف کا روک دیا۔نواز شریف کے وزیراعظم رہنے تک ادارے ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اس میں پاکستان کے تمام شہریوں کو شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ کپتان نے کہا نئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات