یوم دفاع کے حوالے سے انڈر14 -سیون سائیڈ نمائشی ہاکی میچ سٹارز ہاکی اکیڈمی اسلام آبادنے جیت لیا

بدھ 7 ستمبر 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) یوم دفاع کے حوالے سے انڈر14 -سیون سائیڈ نمائشی ہاکی میچ سٹارز ہاکی اکیڈمی اسلام آباد اور پرائم ہاکی کلب کے مابین ستارہ مارکیٹ ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا گیا- میچ کے ابتدائی لمحات میں سٹارز ہاکی اکیڈمی کے کپتان علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاروڈ عمر کے پاس پرگول کر دیا- وقفے تک سٹارز ہاکی ایک گول کی برتری حاصل رہی- دوسرے ہاکی کے پانچویں منٹ میں پرائم ہاکی کلب کے ذکاء نے گول کر کے برابر کر دیا لیکن سٹارز اکیڈمی کے رائٹ آؤٹ یاسر نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی-میچ سٹارز ہاکی اکیڈمی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا- مہمان خصوصی سماجی شخصیت چوہدری رافف محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے-ڈائریکٹر سٹارز ہاکی اکیڈمی ڈاکٹر محمد حسین نے اس موقع پرکہا کہ اسلام آباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے- قومی کھیل ہاکی کی پروموشن کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ ز آباد کئے جائیں- انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے کے ہاکی گراؤنڈز ہیں لیکن صرف دو گراؤنڈ ز میں ہاکی ہوتی ہے بقیہ چار گراؤنڈز پر کرکٹ ‘ فٹ بال‘ والی بال دیگر نے قبضہ کر رکھا ہے- ہاکی کے گراؤنڈ ہاکی کلبوں کو دیئے جائیں-نصیر بندہ ہاکی گراؤنڈ شہر سے کافی دور ہے جس سے بچوں کو وہاں جانے میں دقت ہوتی ہے اس لیے ستارہ مارکیٹ ہاکی گراؤنڈ جوکہ شہر کے وسط میں ہے وہاں آسٹروٹرف بچھا دی تو اسلام آباد سے بھی ہونہار قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر سکتی ہے اس موقع پر منیجر محمد طارق‘ ناصر محمود‘ انور علی عباسی‘ نوید اسلم‘ عرفان دیگر شائقین ہاکی موجود تھے-

متعلقہ عنوان :