مقبوضہ کشمیر : مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں 16ستمبر تک توسیع کردی
جمعہ کو آزادی مارچ ، عیدالاضحی کے دن یواین او مارچ کیاجائیگا
بدھ 7 ستمبر 2016 13:22
(جاری ہے)
دس ستمبر بروز ہفتہ کو احتجاجی پروگرام کے مطابق شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک ڈھیل کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں سے ظہر سے عصر تک سڑکوں پر قبضہ کرنے اور دونوں نمازیں سڑکوں پر ہی ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں، جھنڈے اور بینرزاٹھا رکھیں جن پر”ہم کیا چاہتے اازادی اور گو انڈیا گو بیک “کے نعرے درج ہوں۔ اتوارکو بھی شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک ہڑتال نہیں کی جائیگی ۔اس روزحریت تنظیموں اور محلہ کمیٹیوں سے اپنے اپنے علاقوں میں ضرورتمندوں کے ساتھ ساتھ جاں بحق و زخمی افراد کے گھر جاکر ان کی ضروریات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کیلئے ضروری امداد کا انتظام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔عرفہ کے روز یعنی12ستمبر بروز پیر کو شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک ہڑتال نہیں ہوگی اور لوگوں کو متعلقہ علاقوں میں صبح 11بجے سے بعد دوپہر3بجے تک ایک روزہ”آزادی کنونشن“ منعقد کرنے کیلئے کیا گیا ہے جس میں تحریک حق خود ارادیت کے استحکام اور اسے آگے لیجانے پر غور کیا جائے گا۔ مشترکہ پروگرام کے تحت 13ستمبر بروزمنگل کو عید الاضحی کے دن لوگ جوق در جوق مرکزی عیدگاہوں، ضلعی و تحصیل صدر مقامات پر جمع ہوکر سونہ وار سرینگر میں اقوام متحدہ فوجی مبصر کے دفتر کی طرف”یو این مارچ“ میں حصہ لیں گے جہاں فوجی مبصر کو اس روز شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرانے کیلئے ایک یادداشت پیش کرنے کا پروگرا م ہے۔لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں، اجتماعی طورپر قربانی اور ظہرانے کا اہتمام کریں اور قربانی کی کھالیں مقامی بیت المال میں جمع کرائیں۔ حتجاجی کلینڈر کے مطابق 14ستمبربرو ز بدھ کو تمام شاہراہوں اور بین ضلعی سڑکوں پر ظہر سے عصر تک قبضہ کیا جائے گا اور دونوں نمازیں سڑکوں پر ہی اداکی جائیں گی۔ 15 ستمبر بروزجمعرات کو ظہر کی نماز سڑکوں پر ادا کی جائے گی، ظہر سے عصر تک احتجاج کیا جائے گا اور دیواروں، کھمبوں اور گلی کوچوں پر نعرے تحریر کئے جائیں گے۔16ستمبر بروزجمعہ کو تحریک آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے علاقوں کی مساجد کی طرف ”شہدا مارچ“کیاجائیگا ۔نماز جمعہ کے بعد ”آزادی اجتماعات“ منعقد ہونگے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے مشن کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.