بولنگ کو درپیش مشکلات رفتہ رفتہ دور ہوں گی،اظہر محمود

بدھ 7 ستمبر 2016 12:37

بولنگ کو درپیش مشکلات رفتہ رفتہ دور ہوں گی،اظہر محمود

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 ستمبر۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بولنگ کو درپیش مشکلات وقت کے ساتھ ساتھ دور ہوں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ناٹنگھم میچ کے بعد سے پاکستانی بولنگ میں بہتری آرہی ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے،بولنگ کو درپیش مشکلات رفتہ رفتہ دور ہوں گی امید ہے آنے والے سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترین ہوگی اور بہتر نتائج سامنے آئینگے ۔